پاکستان کی باصلاحیت اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائلو آل اسٹار جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہ نور علی نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ شیہان یانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے دی۔
ماہ نور علی کا فائنل میں اتوار کو ہانگ کانگ کی کھلاڑی ہاؤ چنگ چیو سے مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے کوارٹر فائنل میں بھارت کی پانچویں سیڈ دیویانشی جین کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اب ان کی نظریں ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔