تھل ڈیزرٹ ریلی کے دوران مائیکرو جیٹ طیارہ تباہ، معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق

image

جھنگ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران پیراگلائنڈنگ اور مائیکرو جیٹ طیارے کے حادثے میں معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رحمت آباد کے قریب پیش آیا جہاں مائیکرو جیٹ طیارہ فضا میں بلند ہوتے ہی آگ کی لپیٹ میں آ کر گر کر تباہ ہوگیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے قاضی ظفر کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے، اور ان کے خاندان کا ایک اور پائلٹ بھی اس سے قبل بلوچستان میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US