لاہور میں کھیلے گئے آئی ایچ ایف ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی کے مقابلوں میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ٹورنامنٹ کی ٹرافی میزبان ازبکستان نے جیتی جبکہ ترکمانستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اس کے علاوہ کرغزستان چوتھے اور تاجکستان پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ تیرہ اکتوبر کو ترکمانستان کے خلاف کھیلا جس میں اسے انیس کے مقابلے میں اڑتیس گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چودہ اکتوبر کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان ازبکستان نے آٹھ کے مقابلے میں چھیالیس گولز سے ہرایا۔
پاکستان نے پندره اکتوبر کو تاجکستان کے خلاف تیسرے میچ میں چودہ کے مقابلے میں چھتیس گولز سے کامیابی حاصل کی اور اس میچ میں کپتان سحرش کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قومی ٹیم نے سترہ اکتوبر کو اپنا آخری میچ کرغزستان کے خلاف کھیلا اور تئیس کے مقابلے میں تینتیس گولز سے فتح سمیٹی، جس میں مصباح کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔