پولینڈ کی 25 سالہ ٹینس کھلاڑی ماجا خوالنسکا نے چین کے شہر وہان کے آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے 1000 وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔
فائنل میچ میں ماجا خوالنسکا نے انگلینڈ کی کھلاڑی سونے کارٹل کے خلاف پہلا سیٹ 6-2 سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس 6-4 اور 6-2 سے اپنے نام کیے اور اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا۔
دوسری جانب کمر کی انجری کے باعث 6 ماہ بعد کھیل میں واپسی کرنے والی اور عالمی درجہ بندی میں 170ویں نمبر پر موجود سونے کارٹل 2009 کے موجودہ فارمیٹ کے بعد اس سطح کے فائنل تک پہنچنے والی کم ترین درجہ بندی والی کھلاڑی بنیں، جو فائنل میں شکست کے باوجود عالمی درجہ بندی میں 50ویں نمبر پر پہنچ کر انگلینڈ کی نمبر ون خاتون کھلاڑی بن جائیں گی۔
ماجا خوالنسکا نے اس سے قبل رواں سیزن کے فرنچ اوپن کے فائنل تک بھی رسائی حاصل کی تھی اور اس فتح کے بعد وہ اب عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے قریب پہنچ گئی ہیں۔