آسٹریلیا کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن انجری کے باعث بگ بیش لیگ کے سیزن سے باہر

image

آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈارسی براؤن کمر کی انجری کے باعث ویمنز بگ بیش لیگ کے پورے سیزن سے باہر ہوگئی ہیں۔

ای ایس پی این کے مطابق 23 سالہ بولر ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی کرتی ہیں، تاہم انجری سے صحت یاب نہ ہونے کے باعث وہ آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

ڈارسی براؤن نے حال ہی میں بھارت کے دورے کے دوران آسٹریلیا اے کی جانب سے 2 ٹی 20 میچز اور ایک ایک روزہ میچ کھیلا تھا اور موہالی میں 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم وطن واپسی پر ان کی کمر کی ڈسک میں مسئلے کی تشخیص ہوئی جس کے باعث وہ بنگلا دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں تھیں۔

آسٹریلوی کرکٹ حکام کو گزشتہ ماہ امید تھی کہ وہ ویمنز بگ بیش لیگ کے دوسرے نصف حصے میں واپسی کرسکیں گی، لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آرام اور بحالی کے باوجود ان کی انجری میں اتنی بہتری نہیں آئی کہ وہ دوبارہ تربیت شروع کرسکیں اور ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل مکمل فٹنس حاصل نہیں کر پائیں گی۔

آسٹریلیا کے قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر بھی رہیں تو نئے سال میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کے انتخاب پر غور کیا جا سکتا ہے، جبکہ وہ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل نہیں تھیں کیونکہ ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی کے تحت تیز رفتار بولنگ کی ضرورت کم محسوس کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US