جناح اسپتال میں ریبیز کا ایک اور مریض جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 39 ہوگئی

image

کراچی کے جناح اسپتال میں ریبیز کا ایک اور مریض انتقال کرگیا ہے۔

حیدرآباد کے رہائشی 38 سالہ جاوید کو چار ماہ قبل چہرے پر کتے نے کاٹا تھا، جنہیں اسپتال میں پانی سے خوف، بخار اور نگلنے میں دشواری کی شکایت کے ساتھ لایا گیا تھا۔

جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق تمام تر کوششوں کے باوجود مریض جانبر نہ ہوسکا۔ اس واقعے کے بعد سندھ میں رواں سال ریبیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US