پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر آئی سی سی کا جرمانہ عائد

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکا کی ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹرائی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US