سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا۔
فخر زمان پہلی ہی گیند پر گس اٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے جبکہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر سونی بیکر کا شکار ہوئے۔ بابر اعظم بھی 34 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے مہمان ٹیم کو 303 رنز بنانے ہوں گے۔