فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے۔
رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔
اپنے اس اہم دورے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، اہم امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
علاوہ ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے ایجنڈے میں ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی شامل ہے۔