سلیکون ویلی اوپن: نور زمان اور اشعب عرفان کی کامیابی، اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے

image

امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور اشعب عرفان نے اپنے ابتدائی میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

نور زمان نے امریکی کھلاڑی برانسٹن منگ کو 1-3 سے شکست دی۔ پہلا گیم ہارنے کے باوجود نور زمان نے شاندار کم بیک کیا اور 3-11، 11-5، 11-8 اور 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے یہ مقابلہ 41 منٹ میں اپنے نام کیا۔

دوسری جانب اشعب عرفان نے ہنگری کے بالاز فارکاس کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے ہرایا۔ اشعب نے 11-6، 11-4 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے صرف 25 منٹ میں میچ جیت لیا۔

ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 امریکی ڈالر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US