انگلینڈ کے خلاف عرفات منہاس چھا گئے، ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

image

پاکستان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

عرفات منہاس نے بیٹنگ میں 59 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے اور 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل شاہد آفریدی یہ کارنامہ تین مرتبہ جبکہ عبدالرزاق ایک مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے 2000 میں انگلینڈ کے خلاف 61 رنز بنانے کے ساتھ 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ عبدالرزاق نے اسی سال بھارت کے خلاف 70 رنز بنانے کے علاوہ 5 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US