فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ’’ہمالیہ کپ‘‘ کے نام سے نئے علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور شروع کردیا ہے جس میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بھوٹان سمیت متعدد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ ٹورنامنٹ میں مالدیپ، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان، چین اور میانمار کو بھی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
نئے ٹورنامنٹ کا مقصد جنوبی ایشیائی ممالک کو بین الاقوامی فٹبال میں زیادہ مواقع فراہم کرنا اور خطے میں کھیل کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے دورۂ بنگلہ دیش اور بھوٹان کے دوران علاقائی فٹبال کے فروغ پر مشاورت بھی کی گئی۔