ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے تعاون سے مالدیپ نیشنل یونیورسٹی اور پاکستان کی پانچ ممتاز جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے پانچ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
یہ معاہدے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے موقع پر کیے گئے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
اس تعاون کے تحت پوسٹ گریجویٹ تحقیق، طبی تعلیم، زراعت، غذائی علوم، قانون، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ہے۔
معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان علم و تجربات کا تبادلہ بڑھانا اور تحقیق و تدریس کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔