امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان نے دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصری کھلاڑی کریم گواد کو شکست دے دی ہے۔
نور زمان نے 52 منٹ تک جاری رہنے والا یہ میچ 11-9، 11-7، 9-11 اور 11-6 کے اسکور سے 3-1 سے اپنے نام کیا۔
اسی ایونٹ میں پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عشب عرفان کو مصر کے محمد الشورباگی نے 3-0 سے ہرایا۔
امریکا میں جاری اس پی ایس اے گولڈ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔