نامناسب ردعمل پر معذرت: ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا کا بیان سامنے آگیا

image

ورلڈ نمبر ٹو ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے ایک میچ کے دوران اپنے نامناسب ردعمل پر معذرت کرلی ہے۔

ارینا سبالنکا کا کہنا ہے کہ حالیہ میچ کے دوران ان کے ریمارکس ایلینا سویٹولینا کے لیے نہیں تھے، بلکہ تماشائیوں کا ایک گروپ ان کی غلطیوں پر جارحانہ انداز میں خوشی کا اظہار کر رہا تھا، جس کے رویے پر وہ غصے میں آ گئیں اور جذباتی ردعمل دے بیٹھیں، تاہم انہیں اپنی ناراضی کا اظہار مختلف انداز میں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ردعمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے ایلینا سویٹولینا کے عمدہ کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کی ٹینس اسٹار ایلینا سویٹولینا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے اس میچ میں ارینا سبالنکا کو 3-6، 6-3 اور 1-6 سے شکست دی تھی۔ میچ کے بعد ارینا سبالنکا کے کورٹ پر غصے کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نازیبا الفاظ کہتے دیکھا گیا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑیوں کی روسی اور ان کے اتحادی بیلاروس کے کھلاڑیوں کے ساتھ سرد جنگ جاری رہتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US