پاکستان نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن

image

سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل فتوحات کے بعد رینکنگ میں ترقی حاصل کی۔ پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ آسٹریلیا پاکستان سے نیچے چلا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US