بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز کو پاکستان تحریک انصاف کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افراد محفوظ مقامات پر بیٹھ کر ڈالر کما رہے ہیں جبکہ ان کی پوسٹس کے منفی اثرات کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کی حمایت کے دعوے کرتے ہیں لیکن اسی جماعت کی مشکلات اور آزمائشوں کو اپنے مالی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بھی ان یوٹیوبرز کی آمدن جاری تھی اور اب جب جماعت اقتدار میں نہیں ہے، تب بھی ان کی جیبیں بھر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان یوٹیوبرز نے پوری جماعت کو نقصان پہنچایا ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں اس صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی شخص کسی کی حمایت کا دعویٰ کرے اور پھر اسی کی مشکلات کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنا لے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US