محسن گیلانی کی فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات، ایشیائی فٹبال میں اتحاد پر زور

image

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کی ملاقات ٹوکیو میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی، جہاں فٹبال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت کے خواہش مند جیانی انفینٹینو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پی ایف ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتی ہے اور ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ کھڑی ہے۔

محسن گیلانی نے ایشیائی فٹبال کے مشترکہ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US