پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں وکٹ پر نمی آنے کے امکان کے باعث پہلے بولنگ کا انتخاب کیا جبکہ ٹیم نے اپنا وننگ کمبی نیشن بھی برقرار رکھا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔ انہوں نے گزشتہ میچ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 300 رنز تک کے ہدف کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ صائم ایوب کی جگہ معاذ صداقت جبکہ رضااللہ کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم میں معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، سلمان آغا، حسن نواز، شاداب خان، عرفات منہاس، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔