25 سال بعد انگلینڈ کا فٹبال میں بڑا اعزاز، ہیری کین نے تاریخ رقم کردی

image

انگلینڈ کے کپتان اور جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین نے 2026 کا بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا وہ 25 سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش فٹبالر بن گئے ہیں۔

26 اکتوبر کو لندن میں ہونے والی تقریب میں 33 سالہ ہیری کین نے بارسلونا کے لامین یامال اور ریال میڈرڈ کے کائلان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ کر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ فٹبال کا یہ بڑا انفرادی اعزاز حاصل کیا۔

ہیری کین نے 2025-26 کے سیزن میں کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے 65 میچز میں مجموعی طور پر 73 گول اسکور کیے، جن میں 61 بائرن میونخ اور 12 انگلینڈ کے لیے تھے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے بائرن میونخ کو بنڈس لیگا کا ٹائٹل برقرار رکھنے اور ملکی سطح پر ٹرافیاں جیتنے میں مدد دی۔ انہوں نے چیمپئنز لیگ میں بھی 14 گول کیے۔

ہیری کین کو اسی تقریب میں سال کے بہترین اسٹرائیکر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کے مائیکل اوون نے 2001 میں بیلن ڈی اور جیتا تھا، جبکہ اسٹینلے میتھیوز، بوبی چارلٹن اور کیون کیگن بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US