ابھیشیک شرما کی طوفانی سنچری اور عالمی ریکارڈ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر T20 سیریز جیت لی

image

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی T20 سیریز کے تیسرے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کے دوران بھارتی اوپنرز ابھیشیک شرما اور ویبھو سوریاونشی نے پاور پلے کے چھ اوورز میں 118 رنز کی دھواں دھار شراکت قائم کر کے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان T20 پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 199 رنز کا ہدف 40 گیندیں باقی رہتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بلے باز ابھیشیک شرما نے زبردست جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 35 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 38 گیندوں پر 11 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 113 رنز کی اننگز کھیلی۔

نوعمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی نے 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اور ابھیشیک شرما کے ساتھ مل کر 133 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ دونوں بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے ابتدائی 5 اوورز میں ہی 100 رنز مکمل کر لیے تھے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 52 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ فن ایلن نے 40 اور جیکب بیوین نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے نویں اوور تک خود بولنگ نہیں کی، جو بھارتی بلے بازوں کے سامنے ہدف کے تعاقب کو روکن میں ناکافی ثابت ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US