جمانجی 4 کا ٹریلر ریلیز، ڈوائن جانسن پھر ایکشن میں

image

ہالی وڈ کی نئی فلم ’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرن گیلن کی اداکاری سے سجی فلم میں اس بار ویڈیو گیم کے کردار حقیقی دنیا میں داخل ہو کر نئی افراتفری مچاتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں نک جوناس، آکوافینا اور ڈینی ڈیویٹو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز 25 دسمبر 2026، کرسمس کے دن مقرر کی گئی ہے۔ یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی جمانجی دی نیکسٹ لیول کا سیکوئل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US