18 سال بعد مارول میں پاکستانی اداکار فاران طاہر کی واپسی، ولن کے روپ میں جلوہ گر

image

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے مارول کی دنیا میں طویل عرصے بعد واپسی کرلی ہے۔ وہ مارول اسٹوڈیوز کی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر اپنے مشہور ولن کردار رضا کے روپ میں نظر آئے ہیں۔

فاران طاہر نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آئرن مین‘ میں رضا کا کردار ادا کیا تھا جو ٹونی اسٹارک کو اغوا کرنے والے خطرناک کردار کے طور پر سامنے آیا۔ اب تقریباً 18 سال بعد اداکار اسی کردار کے ساتھ واپس آئے ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کا حلیہ اور انداز پہلے سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

سیریز کی نئی قسط میں فاران طاہر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی واپسی نے مارول کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ پاکستانی نژاد اداکار کی ہالی ووڈ کی معروف فرنچائز میں دوبارہ شمولیت پاکستانی شوبز حلقوں کے لیے بھی قابلِ ذکر خبر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US