اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی

image

پاکستان کے مقبول ریئلٹی شو تماشا سیزن 5 سے شہرت حاصل کرنے والی اسراء عائشہ اور زیب خان نے اچانک نکاح کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ دونوں نے اپنی سادہ اور نجی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مبارک بادوں کے ساتھ ان کی عمروں کے فرق پر بھی بحث شروع ہوگئی۔

اسراء عائشہ اور زیب کی دوستی کا آغاز تماشا کے گھر میں ہوا تھا، جہاں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آتے تھے۔ شو کے دوران ان کی اچھی دوستی کو دیکھتے ہوئے مداح اکثر انہیں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے تھے۔ تاہم کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستی اتنی جلدی ازدواجی رشتے میں بدل جائے گی۔

اسراء عائشہ نے پروگرام کے دوران متعدد بار بتایا تھا کہ وہ کرکٹر ہیں اور ان کی عمر 21 سال ہے، جبکہ زیب خان کی عمر 30 سال سے کچھ زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تقریباً 13 سال کے مبینہ فرق کو لے کر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد جہاں بڑی تعداد میں مداحوں نے نئے جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کی خوشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں بعض صارفین نے اسراء کی بتائی گئی عمر پر شک ظاہر کیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان عمر کا فرق زیادہ ہے جبکہ دیگر کے نزدیک یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس پر غیر ضروری تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

فی الحال دونوں کی عمروں سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ذاتی دعووں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم اسراء اور زیب کا نکاح ریئلٹی شو کے مداحوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US