مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے ڈائریکٹر برجیندر پال سنگھ چل بسے

image

بھارتی ٹی وی کے تاریخ ساز کرائم ڈراما سیریز 'سی آئی ڈی' اور خوفناک ڈرامے 'آہٹ' کے خالق، نامور پروڈیوسر و ہدایت کار برجیندر پال سنگھ (بی پی سنگھ) 77 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

فلم ساز اشوک پنڈت نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بی پی سنگھ کے تیار کردہ شوز نے پوری قوم کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا اور ان کا کام آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کے اچانک انتقال پر شوبز انڈسٹری، نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US