پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے لندن سے کراچی واپسی سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے لندن کے سفر کی تعریف کرتے ہوئے کراچی کی صورتِ حال پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کراچی واپس جانا ایک طرح سے قید ہونے کے مترادف ہے کیونکہ وہاں لڑکیوں کے لیے آزادانہ زندگی گزارنا اور سڑکوں پر بلا خوف و خطر چلنا ممکن نہیں رہا، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے۔
انہوں نے لندن میں گزارے گئے وقت کو آزادی کے لمحے قرار دیا۔
حنا الطاف کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ صارفین اپنے شہر کی برائی کرنے پر ان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ دیگر ان کے مؤقف سے اتفاق ظاہر کر رہے ہیں۔