خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔