بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ، اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

image

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور غیرقانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسمگلنگ، منشیات اور پوست کی غیرقانونی کاشت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز بنانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس پیش رفت کو صوبے کے تمام ڈویژنز تک وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس کے شرکاء نے صوبے میں پائیدار امن کے قیام، قانون کی حکمرانی اور ریاستی عملداری کے مؤثر نفاذ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US