ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے پہلے ٹینس اسٹارز کا فیشن شوٹ، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

ڈبلیو ٹی اے فائنلز 2026 سے قبل دنیا کی 8 بہترین خواتین ٹینس کھلاڑیوں کے منفرد فیشن شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فوٹو شوٹ میں آرینا سبالینکا اور کوکو گف سمیت نامور ٹینس اسٹارز نے معروف ڈیزائنرز کے دیدہ زیب اور جدید ملبوسات زیب تن کیے، جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں دنیا کی 8 بہترین سنگلز کھلاڑی ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ ڈبلز مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ 8 سے 15 نومبر تک انڈین ویلز، کیلیفورنیا میں شیڈول ہے، جس کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US