ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی جنگ کے خاتمے کی تجویز اب بھی برقرار ہے، تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے اور شرائط پوری کرنے سے مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا نے جنگ کا راستہ اختیار کیا تو ایران خاموش نہیں رہے گا۔ خطے میں امریکی اہداف، حتیٰ کہ فوجی اڈوں سے باہر موجود اہداف بھی ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔