اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 179,335 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3.13 فیصد اضافے سے 179,335.24 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس میں 5,448.56 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک روزہ بنیاد پر سب سے بڑی تیزی ہے۔

مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان قرار دیا گیا کہ فی الحال ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US