اسلام آباد ماڈل کالجز میں خواتین لیکچرارز کی بھرتیوں کے نتائج جاری، 83 امیدوار کامیاب، 11 اسامیاں خالی رہ گئیں

image

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اسلام آباد ماڈل کالجز میں خواتین لیکچرارز کی بھرتیوں کے لیے منعقدہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے، جس کے مطابق 83 امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا جبکہ 11 اسامیاں پُر نہ ہوسکیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق خالی رہ جانے والی اسامیوں میں کمپیوٹر سائنس کی 10 اور پاکستان اسٹڈیز کی ایک نشست شامل ہے۔ ان اسامیوں کے لیے کسی بھی امیدوار کو تقرری کے لیے سفارش نہیں کی جاسکی۔

کمیشن نے خالی اسامیوں کی تفصیلات مزید کارروائی کے لیے وزارتِ وفاقی تعلیم کو ارسال کردی ہیں۔ خواتین لیکچرارز کی بھرتیوں کا عمل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔

ایف پی ایس سی نے وزارتِ وفاقی تعلیم سے خالی رہ جانے والی 11 اسامیوں پر دوبارہ بھرتیوں کے لیے نئی ریکوزیشن بھجوانے کی درخواست بھی کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US