سینیٹ الیکشن بدعنوانی کیس، علی حیدر گیلانی کی بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے، سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

image

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن بدعنوانی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی بریت کی درخواست پر آج وکلاء کی جانب سے دلائل پیش نہ کیے جاسکے، عدالت نے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے کی۔ اس موقع پر علی حیدر گیلانی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سماعت کے دوران علی حیدر گیلانی کی بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US