لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی عمل میں آگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو جیل سے فارغ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 21 ستمبر کو حراست میں لے کر کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی حراست کی مدت میں مزید اضافہ بھی کیا گیا تھا۔