کنڈیارو: 36 ٹن ایل پی جی باؤزر الٹ گیا، موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

image

کنڈیارو اور سکرنڈ کے درمیان قومی شاہراہ پر ہالانی کے قریب 36 ٹن ایل پی جی گیس سے بھرا باؤزر الٹ گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گیس باؤزر گوادر سے لاہور جا رہا تھا کہ ڈائیورژن ایریا میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ممنوعہ مقام پر اوورٹیکنگ اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے باؤزر الٹنے کے بعد گیس لیکج نہیں ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے، جبکہ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US