یمن کے حوثی گروپ، انصار اللہ، کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنوبی یمن کے شہر عدن میں بھی میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اُدھر منامہ میں ہونے والے جی سی سی وزرائے داخلہ اجلاس میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور پیشگی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
سعودی عرب کا دو بیلسٹک میزائل اور دو ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، عدن میں اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر حملے