صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے اور حتمی فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، رانا ثنا اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم کا انعقاد ہو بھی جائے تب بھی حتمی فیصلہ پارلیمنٹ ہی نے کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریفرنڈم کرانے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے اور تاحال یہ معاملہ ایوان میں پیش نہیں ہوا، تاہم جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو اس پر باقاعدہ پالیسی بیان جاری کیا جائے گا اور تفصیلی بحث ہوگی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد وکلا کی جانب سے کی جانے والی سیاسی گفتگو آئندہ ملاقاتوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی کال دی ہوئی تھی جس پر انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی اور ہر ممکن یقین دہانی کرائی گئی۔

مشیر وزیراعظم کے مطابق ماضی میں ملاقاتوں پر پابندی اس لیے عائد کی گئی تھی کیونکہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ اب ان کے آئندہ کے لائحہ عمل کا علم آنے والے دنوں میں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US