امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے چین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کو چینی شہر شین ژین میں اے پی ای سی سربراہی اجلاس کے موقع پر متوقع ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ایران، جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور شمالی کوریا کے معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔
ٹرمپ کی یوکرین جنگ پر بات کرنے میں دلچسپی نہیں، جبکہ وہ شی جن پنگ سے الگ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ پیوٹن کے ساتھ علیحدہ ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں۔