کالعدم تنظیم نے مستونگ چوکی پر حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت ظاہر کردی، لاپتا ہونے کے دعوؤں پر نیا تنازع

image

مستونگ کے علاقے کنڈاوا میں گزشتہ روز فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر ہونے والے خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں پاکستانی حکام کے مطابق تین عسکریت پسند اور دو شہری ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، اس دھماکے سے قریبی گھروں اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت اسامہ شاہوانی کے نام سے ظاہر کی اور دعویٰ کیا کہ وہ 2022 میں ان کی تنظیم میں شامل ہوا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر اس سے قبل اسے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2024 میں جبری طور پر لاپتا کیا گیا شخص قرار دیا گیا تھا، جس سے متعلق پوسٹ بعدازاں حذف کردی گئی۔

فاطمہ گل سمیت دیگر صارفین نے ان تاریخوں کے تضاد کی نشاندہی کرتے ہوئے جبری بھرتیوں کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US