راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے باوجود پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 2025-27 کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی نویں نمبر پر موجود ہے۔
میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو چار، چار پوائنٹس ملے ہیں۔ پاکستان نے اس سائیکل میں اب تک 10 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں فتح، سات میں شکست اور ایک ڈرا کے ساتھ اس کے مجموعی پوائنٹس 9 اور جیت کا تناسب (PCT) 7.50 ہے۔ دوسری جانب مہمان ٹیم سری لنکا 7 میچوں میں ایک جیت، دو ہار اور چار ڈرا کے بعد 28 پوائنٹس اور 33.33 کے پوائنٹس تناسب کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی مجموعی صورتحال کے مطابق نیوزی لینڈ 6 میچوں میں 4 فتوحات، ایک شکست اور ایک ڈرا کے ساتھ 52 پوائنٹس اور 72.22 کے تناسب کی بدولت پہلے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ 7 میچوں میں 5 کامیابیوں اور 2 ناکامیوں کے ساتھ 60 پوائنٹس اور 71.43 کے تناسب کے ساتھ دوسرے، جبکہ آسٹریلیا 13 میچوں میں 9 جیت اور 4 ہار کے ساتھ 108 پوائنٹس اور 69.23 کے تناسب کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت 11 میچوں میں 5 جیت، 4 ہار اور 2 ڈرا کے بعد 68 پوائنٹس (51.52 فیصد) کے ساتھ چوتھے، بنگلہ دیش 8 میچوں میں 3 جیت، 3 ہار اور 2 ڈرا کے ساتھ 44 پوائنٹس (45.83 فیصد) لے کر پانچویں، انگلینڈ 16 میچوں میں 7 جیت، 8 ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ 74 پوائنٹس (38.54 فیصد) کے ہمراہ چھٹے، جبکہ ویسٹ انڈیز 14 میچوں میں 3 جیت، 8 ہار اور 3 ڈرا کے بعد 46 پوائنٹس (27.38 فیصد) کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔