ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں قائم امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران بحرین کے علاقے الرفاع میں واقع ہیلی کاپٹر بیس پر 6 ڈرونز داغے گئے، جن کے ذریعے وہاں نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو ہدف بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کا مؤقف ہے کہ یہ جوابی کارروائی امریکا کے مخالفانہ اور جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں کی گئی ہے۔