تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پتونگ کی 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک، 30 زخمی

image

تھائی لینڈ کے معروف سیاحتی مقام پتونگ میں ایک 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

تھائی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ صبح سویرے عمارت کے نچلے حصے میں واقع دکانوں میں بھڑک اٹھی، جس نے تیزی سے پھیلتے ہوئے بالائی منزلوں پر موجود رہائشی حصوں اور ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شعلوں پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے، جبکہ اس حادثے میں عمارت کے باہر کھڑی متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US