حماد غزنوی پاکستان انفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر مقرر

image

وزیراعظم نے حماد غزنوی کو پاکستان انفارمیشن کمیشن کا انفارمیشن کمشنر مقرر کردیا، جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حماد غزنوی کی تقرری ایم پی ون اسکیل میں چار سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقرری کی چار سالہ مدت کا آغاز حماد غزنوی کے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US