پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو گورنر خیبرپختونخوا سے استعفیٰ لے، علامہ راجا ناصر عباس

image

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی سنجیدگی کے اظہار کے لیے خیبر پختونخوا سے اپنے گورنر کو ہٹا کر عملی پیش رفت کا آغاز کریں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات سے اپنی نیت ثابت کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر پیپلز پارٹی واقعی سنجیدہ ہے تو خیبر پختونخوا میں مبینہ طور پر غیر آئینی طریقے سے ختم کی گئی حکومت کو دوبارہ بحال کیا جانا ضروری ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا سے استعفیٰ لینا اور ایک قدم پیچھے ہٹنا ہی ان کی سنجیدگی کا ثبوت ہوگا۔ علامہ راجا ناصر عباس نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات اپنی جگہ، تاہم ان پر اعتماد اسی صورت میں ممکن ہے جب زمینی سطح پر عملی اقدامات نظر آئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US