ویلنگٹن ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون سے محمد سراج کی ڈراپنگ، سابق کرکٹرز نے سوالات اٹھا دیے

image

نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو حتمی الیون سے باہر رکھنے پر کرکٹ حلقوں میں خاصی حیرت پائی جا رہی ہے۔ 19 نومبر سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں بھارتی ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری، تاہم سراج کے بجائے جسپریت بمراہ، آکاش دیپ، پراسیدھ کرشنا اور انشول کمبوج کو شامل کیا گیا۔

گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد محمد سراج کو بھارتی پیس اٹیک کا بنیادی ستون قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کے بعد آئرلینڈ کے دورے سے آرام لینے کی درخواست کے بعد سے ٹیم میں ان کی جگہ غیر یقینی ہونے لگی تھی، جس کے بعد ورک لوڈ مینجمنٹ کے نام پر انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز سے بھی باہر رکھا گیا۔

سراج کو ڈراپ کیے جانے پر سابق بھارتی کرکٹرز روی شاستری، سنیل گواسکر اور سابق کپتان محمد اظہرالدین نے حیرانی ظاہر کی ہے، جبکہ اظہرالدین کا کہنا ہے کہ سراج اس سے بہتر سلوک کے مستحق ہیں۔ دوسری طرف بھارتی بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے ٹیم مینجمنٹ کے اس قدم کی حمایت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پانچ روزہ میچ کی ضروریات کے تحت بہترین کمبی نیشن تشکیل دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US