پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی

image

پاکستان نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کرلی۔

میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے شروع کی اور 316 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی یوں پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بولنگ میں عامر جمال اور محمد عباس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے تھے، جبکہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ ڈرا ہوگیا تھا، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی۔ محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US