رونالڈو کا 986واں گول، پنالٹی بھی ضائع! النصر کو 3-1 سے شکست

image

سعودی پرو لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کے گول کے باوجود النصر کو الاہلی کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پرتگالی اسٹار تاریخی 1000 گولز کے سنگ میل سے صرف 14 گول دور رہ گئے۔

رونالڈو نے میچ کے 14ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس کے ساتھ ان کے کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 986 ہوگئی، تاہم چار منٹ بعد پنالٹی کک گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگئی۔

الا ہلی کی جانب سے گیلینو نے پہلے ہاف میں مقابلہ برابر کیا، جبکہ دوسرے ہاف میں ایوان ٹونی نے پنالٹی اور راجر ایبانیز نے ہیڈر کے ذریعے مزید دو گول کرکے ٹیم کو 3-1 سے فتح دلادی۔

شکست کے بعد النصر 28 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ الاہلی 24 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔ رونالڈو کے لیے 1000 گولز کے قریب پہنچنے کے باوجود یہ میچ مایوس کن ثابت ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US