وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی، ایوان صدر میں رات گئے اہم سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات اور موجودہ صورتحال پر باہمی مشاورت کی گئی۔