پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان 6 دسمبر کی ریلی پر مشاورت

image

کراچی میں 6 دسمبر کو مجوزہ ریلی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں وفد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچا، جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات میں مجوزہ ریلی کے انعقاد اور اسے ملتوی کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد اور دیگر رہنما شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے 6 دسمبر کی ریلی ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت جاری ہے، مذاکرات مکمل ہونے کے بعد فریقین کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US