جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے ملک میں نکل کر راستے، سڑکیں اور شاہراہیں بلاک کر دیں۔ دوسری جانب سرگودھا میں جے یو آئی کے آج ہونے والے جلسے سے قبل شہر کی جانب آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمان سمیت متعدد رہنماؤں کے ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جے یو آئی جلسے سے قبل سرگودھا کے راستے بند، رہنماؤں کے شہر داخلے پر پابندی: فضل الرحمان کی کارکنوں کو پورے ملک میں احتجاج کی ہدایت